the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اس میں کوئی شک نہیں کہ میٹھی اشیاء ذیابیطس سمیت وزن بڑھانے اور جوڑوں کے درد جیسی بیماریاں دیتی ہیں، تاہم ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کئی میٹھی اشیاء کینسر کا بھی باعث بنتی ہیں۔ چاکلیٹ اور دیگر میٹھی چیزوں سے تیار شدہ کیک، مشروب، کھانے، مشروب اور دیگر اشیاء نہ صرف ذیابیطس بلکہ پھیپھڑوں کے کینسر سمیت دیگر بیماریوں کا سبب بھی بنتے ہیں۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ماہرین نے میٹھی اشیاء کے استعمال سے انسانی صحت پر پڑنے والے اثرات، خصوصی طور پر ذیابیطس اور کینسر جیسے امراض کے درمیان تعلقات سے متعلق تحقیقات کی۔ ماہرین نے خصوصی طور پر میٹھی اشیائوں کے استعمال، پھیپھڑوں اور غدود کے کینسر کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا۔ سائنس جرنل نیچر میں شائع تحقیقی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے ایٹلاس کینسر سینٹر کے 11 ہزار مریضوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جو کینسر کے 33 مختلف اقسام



میں مبتلا تھے۔ ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد پتہ چلا کہ غدود اور پھیپھڑوں کے کینسر کے مرض میں مبتلا افراد کو گلوکوز، پروٹین اور مصنوعی شگر کی مدد سے تیار کردہ چیزوں کی وجہ سے کینسر ہوا۔ ماہرین کے مطابق مصنوعی شگر اور گلوکوز انسانی جسم کی خلیوں میں ایسے جراثیم پیدا کرنے کے لیے بنیادی توانائی فراہم کرتے ہیں، جو آگے چل کے پھیپھڑوں اورغدود کے کینسر کا سبب بنتے ہیں۔ مریضوں کے ڈیٹا سے حاصل نتائج سے یہ بھی پتہ چلا کہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا چوتھائی فیصد مریضوں کا علاج مشکل بن جاتا ہے۔ دوسری جانب امریکن کینسر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ چہرے کے کینسر کے بعد پھیپھڑوں کا کینسر مرد و خواتین میں ہونے والے کینسر کی دوسری بڑی قسم ہے۔ امریکن سوسائٹی کے اعداد و شمار کے مطابق پھیپھڑوں کے کینسر سے مرنے والے مریضوں کی تعداد بریسٹ اور پروسٹیٹ کینسر سے ہلاک ہونے والے مریضوں سے زیادہ ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
صحت میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.